کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے پی آئی اے کا طیارہ مزید 5 ٹن امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا۔
زلزلے کے بعد سے پی آئی اے ابھی تک مجموعی طور پر 72 ٹن امدادی سامان اور ریسکیو ٹیم کے 51 افراد کو لے کر جاچکا ہے ۔
پی آئی اے نے ترکی میں ادانا اور استنبول، اور شام کے شہر دمشق کے لیے 6 شیڈول اور 2 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کیں ۔
امدادی پروازیں بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے لاہور اور اسلام آباد سے چلائی جا رہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے حکومت پاکستان کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ۔این ڈی ایم اے نے پی آئی اے کے ذریعے کثیر تعداد میں خیمے اور کمبل متاثرہ علاقوں تک پہنچائے ۔پی آئی اے نے ترکش ائیرلائن اور دیگرحکام کو تمام ممکنہ مدد اور آپریشنل معاونت بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پی آئی اے ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کو مکمل معاونت فراہم کررہاہے جس میں آفت زدہ علاقوں سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا بھی شامل ہے ۔