اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی کے لیےبجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظورکرلیا۔ پلان کے تحت جون تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی7روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی۔
مارچ 2023 سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہوگی جبکہ برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12روپے13پیسے فی یونٹ کی سبسڈی واپس لے لی جائے گی
حکام کے مطابق جون2023 تک بجلی صارفین سے تقریبا250 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے۔
پلان کے تحت 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگے گا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی بجلی مہنگی کی جائے گی۔ جون تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں اضافے سے 73ارب روپے حاصل ہوں گے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ بجلی 4 روپے46 پیسےتک مہنگی ہوگی، فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ3 روپے21 پیسے فی یونٹ بنے گا جبکہ مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی69 پیسے مہنگی کی جائے گی۔
جون میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی ہوگی، ستمبر میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے98 پیسے مہنگی ہوگی۔
جون تک برآمدی شعبے، کسانوں کیلئے سبسڈی ختم ہونے سے 65 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ برآمدگنندگان کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے51 ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ کسان پیکچ کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔