کراچی(امت نیوز) وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کےخلاف انکوائری مکمل ہوگئی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کوگرفتار کرنےکی اجازت مانگی تھی جو دیدی گئی ہے۔ کچھ سیاستدان اپنے گھٹیا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔عمران خان نے سیاسی دہشتگرد کا روپ دھارلیا ہے مگر ان کا گھٹیا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی،معاشی طورپراستحکام حاصل کرے گا۔ عمران خان کو نظر آرہاہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان25مئی کو اسلام آباد پر قبضہ اور گھیراؤ کرنے آیا تھا مگر ناکام ہوکر واپس آیا،26نو مبرکودوبارہ آنا چاہتاتھا، عوام نے26نومبرکوبھی عمران خان کوبری طرح مسترد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ابھی ہوں یا اکتوبر میں ہم تیار ہیں، الیکشن سےکسی کوانحراف نہیں ہے لیکن آئین میں ایک وقت متعین ہے، ناگزیرصورت پر اسمبلی پہلے تحلیل ہوجائے تو اسکا طریقہ کارآئین میں ہے۔ عمران خان نے زبردستی دھونس کے ساتھ2صوبوں کی اسمبلیاں توڑیں۔
راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری کےپیچھےان کی بدزبانی ہے، شیخ رشید نے بڑی پارٹی کے سربراہ پرقتل کرانےکا الزام لگایا مگر ان کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔ شیخ رشید بغیر سوچے سمجھے ایسی زبان استعمال کرتے ہیں۔