لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن مسلم لیگ ن کےٹکٹ سے ہی لڑیں گے
الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے برسوں کی وفاداری ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔
ان کاکہناتھاکہ ان کے قائد صرف نواز شریف ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے۔
گزشتہ کئی روز سے اس قسم کی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہم خیال سیاستدان اپنی علیحدہ پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔