سعودی عرب (اُمت نیوز)زلزلہ متاثرین کیلئے امداد لیے قافلہ سعودی قافلہ متاثرہ علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ امدادی قافلہ ترکیہ سے باب الہویٰ کی سرحدی گزرگاہ سے شام کے شمال مغربی علاقے میں پہنچا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متاثرین زلزلہ کی مدد کیلئے فضائی پل بنانے کی ہدایت کی تھی
اس کے بعد سے سعودی عرب نے امدادی سامان، ادویات اور خوراک سے لدے چھے طیارے ترکیہ بھیجے ہیں
چھٹا طیارہ ہفتے کی صبح ترکیہ کے شہرغازی عنتاب میںخوراک،کمبل اورادویہ سمیت 98 ٹن انسانی امداد بھیجی گئی تھی۔
سعودی عرب اپنے’’ساہم‘‘پروگرام کے ذریعے بھی زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے عطیات وصول کررہا ہے اوراس کے تحت اب تک چھے کروڑ70 لاکھ ڈالر (251 ملین سعودی ریال) جمع کیے جاچکے ہیں۔
گذشتہ سوموارکو ابتدائی زلزلے کے چند گھنٹے کے بعد ترکیہ اور شمالی شام میں آنے والے دوسرے زلزلے کے نتیجے میں اسپتالوں، اسکولوں اور اپارٹمنٹ بلاکس سمیت ہزاروں عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں