ترکیہ میں زلزلے سے زیتون کا باغ کئی ٹکڑوں میں تقسیم

 

ترکیہ(اُمت نیوز) ترکیہ میں زلزلے سے زیتوں کا باغ کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ اس فارم میں زلزلے کی وجہ سے بڑ ے بڑے گڑھے بن گئے ہیں
تصاویر میں ہاطائی کے نواحی علاقے تبیھان میں واقع زیتون کے باغ کی تباہی دیکھی جا سکتی ہے اور زرعی زمینوں پر زلزلے کے تباہ کن اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔
فوجی چھاؤنی کے اندر انہی تصاویر میں زیتون کا ایک کھیت دکھایا گیا ہے جو زلزلے سے دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا۔
ترکیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی ناضول کی جانب سے  شائع ہونے والی تصویروں میں زلزلے کے نتیجے میں زیتون کے کھیت میں ایک گہری وادی کے ابھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے
جو زلزلے کی طاقت اور اس سے ہونے والے نقصانات کی نشاندہی کرتی ہے۔
چند روز قبل محقق اینڈریس شیوا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کئی سیٹلائٹ تصاویر شائع کیں جن میں ترکیہ میں زلزلے سے پہلے اور بعد کے علاقے دکھائے گئے، تاکہ وہاں کی تباہی سے پیدا ہونے والے فرق کو دکھایا جا سکے۔