پسماندہ علاقوں میں مخیر حضرات کا تعاون قابل تحسین ہے،گورنر پنجاب

لاہور(اُمت نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمنٰ نےتقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں مخیر حضرات کا تعاون قابل تحسین ہے
تفصیلات کے مطابق تقریب کا انعقاد اپٹما کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز اور غیر منافع بخش ادارے گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے ہوا،گورنر پنجاب نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر اور صنعت کاروں سمیت معروف کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں کاروباری افراد کی جانب سے رفاعی سرگرمیوں میں شرکت کو حکومت نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مخیر حضرات کا تعاون قابل تحسین ہے،
حکومت غیر سرکاری اداروں کے جانب سے پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم دینے کے کار خیر میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی،
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے۔