کراچی (اُمت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان او ر آل رائونڈرشاہد آفریدی نےتبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں
تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں ہوا ہے جس میں ہزاروںافراد سمیت کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی ہے۔
اختتامی دعا میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی شرکت کی۔
شاہد آفریدی کی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ جن میں وہ چائے پیتے اور آرام کرتے نظر آرہے ہیں۔
یہ اللہ کے دین کی برکت اور کمال ہے کہ دنیا کی شہرتوں کو سمیٹے لوگ بھی جب اللہ کے راستے میں نکلتے ہیں تو مزید کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہے۔ کراچی تبلیغی اجتماع میں @SAfridiOfficial کی شرکت۔ Via @ArifMehmoodPAK #shahidafridi pic.twitter.com/4hKWIqbYdW
— TEAM AFRIDI (@TEAM_AFRIDI) February 12, 2023