کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر نے روپے پر چڑھائی شروع کر دی۔
انٹربینک میں ڈالر22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 269 روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 269 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی ملا جلا رجحان ہے، 100 انڈیکس 168 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار نو سو ہوگیا۔