سیاسی مخالفین کی وجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،فائل فوٹو
سیاسی مخالفین کی وجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،فائل فوٹو

خاتون جج کو دھمکی کیس،عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل کی عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آج حاضری سے استثنیٰ منظورکرلیا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عمران خان نے طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،سپیشل پراسیکیوٹرنے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

اسپیشل پراسیکیوٹرنے کہاکہ عمران خان عدالتی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ عدالت نے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔