عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو
عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس،پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر غور

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان سمیت معاملات پرغور کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چاروں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب میں انتخابات کرانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پرآئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ انتخابات سے متعلق قانونی و آئینی امور بھی زیر بحث آئے۔

اجلاس میں انتخابات کیلیے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا تا کہ کسی رکاوٹ کے بغیر شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔