فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہڑتال کرنے والے وکیلوں کا لائسنس ختم کرنا چاہیے،جسٹس قاضی فائز

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں گیس چوری سے متعلق کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ جو چاہتا ہے ،مرضی سے ہڑتال کرلیتا ہے ایسے جسٹس کے نظام کو پھر بند کردیں ،پورے سسٹم کو خراب کرکے رکھ دیا ہے ۔

سپریم کورٹ میں ایم ایس پنجاب انڈسٹری فیصل آباد کیخلاف 6 کروڑ78 لاکھ سے زائد گیس کی چوری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ وکلا پر برہم ہو گئے ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ وکلا کیسے ہڑتال کر سکتے ہیں، ایسے وکیلوں کا لائسنس ختم کرنا چاہیے، یہ کوڈ آف کنڈکٹ وکلا کا اپنا بنایا ہوا ہے جس پر خود عمل نہیں کرتے ، ایسے ججز کو بھی ہٹانا چاہیے جو آرڈر پر لکھ رہے ہیں، وکلا ہڑتال پر ہیں،وکیل ہڑتال کیوں کر رہے ہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے ۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ ہر آدمی اپنا اپنا کام کرے تو ملک کا سسٹم بہتر ہو سکتا ہے ، پاکستان کا پورا نظام ٹیکنکلیٹی پر چلتا ہے ، ہم عدالت میں آئین، قانون کے مطابق چلتے ہیں، جسٹس اوپر والا کرتاہے ،کنڈکٹ کا قانون وکلا نے خود بنایا ہے ججز یا پارلیمنٹ نے نہیں ،عدالت نے ایم ایس پنجاب انڈسٹری فیصل آباد کی اپیل خارج کردی ۔