وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی، فائل فوٹو
 وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی، فائل فوٹو

عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہرزہ سرائی قوم کو مایوس کر رہی ہے، ان کی  بے چینی کا سبب صرف اقتدار سے باہر ہونا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان مسلسل ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں چاہے پاکستان طویل عرصے کیلیے عدم استحکام سے دوچار ہو جائے۔ ان کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے جو دن بدن بے نقاب ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ جنرل (ر)باجوہ کے شہبازشریف کے ساتھ قریبی تعلقات تھے،ان تعلقات کے سبب رجیم چینج آپریشن کی راہ ہموار ہوئی۔