فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹ انتخابات، امیدوار کیلیے گریجویشن لازمی قرار دینے کا بل آ گیا

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کیلیے گریجویشن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا بل متعارف کروا دیا گیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت شروع ہوا، اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی مہر تاج روغانی نے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا جبکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں حصہ لینے کیلیے گریجویشن تک تعلیم لازمی قرار دینے کا بل بھی پیش کیا گیا۔

رکن سینیٹ کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑنے کیلیے گریجویشن کی تعلیم لازمی قرار دی جائے، اسمبلیاں عوام کی نمائندگی کیلیے ملک بھر سے اراکین پر مشتمل ہوتی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔