فائل فوٹو
فائل فوٹو

بری خبر!بجلی صارفین کمر کس لیں

اسلام آباد:آئی ایم ایف کے دبائو پر وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دیدی۔

کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی۔ رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی مد میں وصول کی جائے گی۔ صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصولیاں کی جائیں گی۔ بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا۔

وفاقی کابینہ سے ڈویژن کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گیس کی قیمتیں بڑھنے کی تلوار پہلے ہی عوام کے سر پر لٹک رہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کیلیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج شام طلب کر رکھا ہے۔