ترکیہ میں زلزلے سے84ارب ڈالرنقصان کا تخمینہ

انقرہ(امت نیوز)ترکیہ میں زلزلے سے 84ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے

ترکیہ کے ایک کاروباری گروپ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق تباہ شدہ ہزاروں عمارتوں کی تعمیرِ نو پر 70 ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئے گی جبکہ زلزلے کی وجہ سے ترکیہ کی قومی آمدنی کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث ملک میں کام کے دنوں کا نقصان 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ بنیادی اخراجات ہاؤسنگ، ٹرانسمیشن لائنز اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیرِ نو کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاکھوں بےگھر افراد کی پناہ کی ضروریات بھی اخراجات میں شامل ہیں۔