ملتان(امت نیوز)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پی ایس ایل کا دبئی سے جو سفرشروع کیا وہ اب ملتان تک آگیا ہے اور اگلے سال پشاورجائیں گے
پاکستان سپر لیگ کےآٹھویں ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑی دیے اور آئندہ بھی قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑے دیتا رہے گا۔
ملتان میں ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرگیا ۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔
نجم سیٹھی کے خطاب کے بعد تقریب میں فنکاروں کی جانب سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس کے بعد شاندار آتشبازی کی گئی۔