کیپ ٹاؤن(اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا میں جاری ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کے بعد کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ملاقات کی اور ایک دوسرے کے ساتھ خوش گپیاں کیں
پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی
بھارتی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہدف 19 اوور میں پورا کر کے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی تھی۔
📸 A #SpiritOfCricket moment following the #T20WorldCup clash 🤝#BackOurGirls | #INDvPAK pic.twitter.com/jcI8OI2Cwg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2023
میچ کے بعد ہونے والی ملاقات میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے کھیل کو سراہا اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ خوب باتیں کیں۔
پاکستان ٹیم کی نائب کپتان ندا ڈار اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ایک دوسرے کے ساتھ شرٹس کا تبادلہ کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں