لزبن (امت نیوز)پرتگال میں عیسائی پادریوں نے 1950 سے اب تک تقریباً 5 ہزار سے زیادتی کی
پچھلے سال 500 متاثرین کی شکایتیں سننے کے بعد ایک انکوائری کمیشن نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔
کمیشن کے سربراہ نے لزبن میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے بیانات سے 4 ہزار 815 متاثرین سامنے آئے ہیں۔
متعدد ممالک میں کلیساؤں میں ہونے والی جنسی زیادتی کے دلخراش واقعات منظر عام پر آنے کے بعد پوپ فرانسس نے 2019 میں کیتھولک چرچ کو اس کے خاتمے کی ہدایت کی تھی
پرتگال سمیت آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ اور نیدرلینڈ میں تحقیقات شروع ہوئی تھیں۔
پادریوں کے ہاتھوں جنسی ہوس کا نشانہ بننے والے کچھ پرتگالی متاثرین سے پوپ فرانسس اگست میں دورہ لزبن کے دوران ملاقات کریں گے۔