وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج شام ہوگا

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج شام ہوگا، اجلاس میں کابینہ ملک میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن اور توشہ خانہ پر قانون سازی سمیت 5 نکاتی ایجنڈےپرغور کرے گی۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا جبکہ پاورڈویژن حالیہ طویل بجلی بریک ڈاؤن پراپنی رپورٹ پیش کرے گی ، توشہ خانہ پر بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائےگی۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم فنڈ ) پروگرام سے متعلق اب تک کی پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا۔