امریکا، ڈرائیور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھادیا، 8 افراد زخمی
62 سال کے ٹرک ڈرائیور،واقعے کے پیچھے کسی دہشتگردی کے شبہات نہیں، امریکی پولیس
February 14, 2023 · بام دنیا
امریکی شہر نیویارک میں ڈرائیور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھادیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے 62 سال کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، ابھی تک ملزم کے محرک کہ وجہ نہیں بتائی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیچھے کسی دہشتگردی کے شبہات نہیں لیکن ملزم سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔