واہ رے پولیس ! ڈاکوئوں نے اہلکار کو تھانے کے دروازے پر لوٹ لیا

کراچی میں ایک انوکھے واقعے میں تھانہ مبینہ ٹاؤن کے دروازے پر پولیس اہلکار کو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہری تو پہلے ہی غیر محفوظ تھے،اب کراچی کا مبینہ ٹائون تھانہ بھی غیر محفوظ ہو گیا، ہیڈ کانسٹیبل ملک بشیر گیٹ پر کھڑا تھا کہ  کلاشنکوف بردار مسلح افراد نے جس اطمینان سے اسے لوٹا اسی اطمینان سے فرار بھی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ تھانے کے ایس ایچ او رضوان تنولی کو معاملہ سمجھ آیا تو اپنے ہی اہلکاروں پر برس پڑا، اس کا موقف تھا کہ خبر کیوں لیک ہوئی، اس نے ڈاکووں کو پکڑنے کی بجائے خبر روکنے کی کوشش پر توانائیاں صرف کیں مگر روکنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔