ممبئی: بی بی سی کا سچائی کا پرچار مودی سرکار کو پسند نہ آیا، مودی سرکارنے برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں، بھارت میں محکمہ ٹیکس نے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارنا شروع کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے 15 اہلکاروں نے دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں کارروائی کی، تلاشی بین الاقوامی ٹیکسیشن اور ٹرانسفر پرائسنگ میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر کی گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کیہ چھاپے کے دوران بی بی سی کے ملازمین کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے اور انہیں گھر جانے کو بھی کہا گیا۔