علی وزیر کوکراچی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا

کراچی( اُمت نیوز)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کراچی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق علی وزیر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں،  سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں بری ہو چکے ہیں
وکیل قادر خان کا کہنا ہے کہ علی وزیر کی دیگر 3 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی ہے۔پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے پر استقبال کیا۔
کارکنوں کی علی وزیر کے حق میں نعرے بازی کی ہے۔ ، علی وزیر کے وکیل بھی موجود ہیںدوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کے خلاف بغاوت، ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات ہیں۔
پولیس نے کہا کہ علی وزیر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں، علی وزیر سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں بری ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ علی وزیر کو دسمبر 2020ء میں پشاور سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔