خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر خوشدل خان کوہٹانے کافیصلہ

پشاور(امت نیوز)خیبرپختونخوا کے نگراں  وزیر خوشدل خان ملک کو کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ان کوہٹانے کی وجہ ان کی سرکاری ملازمت ہے

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی۔ محکمہ قانون نے رائے دی کہ خوشدل خان سرکاری ملازم ہیں اور نگران کابینہ کا حصہ نہیں ہوسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اعظم خان نے محکمہ قانون کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی  سے گفتگو میں نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان ملک  کا کہنا تھا کہ اپنے ڈی نوٹیفائی ہونے کا علم نہیں، اسلام آباد میں چند میٹنگز کے لیے آیا ہوا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ جو فیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا۔