وزیراعظم رواں ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا ملتوی شدہ دورہ  رواں ہفتے کریں گے

ذرائع  کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ملاقات کریں گے اور تباہ زلزلےسے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ان سے اظہار افسوس کریں گے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ترکیہ کے  زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کا ترکیہ کا دورہ مصروفیات کے باعث ملتوی ہوگیا تھا