سعودی عرب(اُمت نیوز) کرین حادثے میں غفلت برتنے پر مکہ مکرمہ کی فوجداری عدالت نے نامور تعمیراتی کمپنی بن لادن پر 20 ملین ریال کا جرمانہ عائد کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کی فوجداری عدالت نے نیا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں 3ملزمان کو 6ماہ قید 30 ہزار ریال جرمانے، 4 ملزمان کو 4 ماہ قید اور 15 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے
بن لادن کمپنی کو لاپروائی اورسلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 20 ملین ریال کا جرمانہ کیا گیا ہے ،
کرین حادثہ 2015 میں ہوا تھا جس میں سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔