پی پی کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز) ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا پاکستان پیپلز پارٹی نے اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا، یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوئے، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان پی پی قیادت کرے گی۔
پارلیمانی بورڈ کا ویڈیو لنک اجلاس بلاول بھٹو کے زیرصدارت ہوا، یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری کے علاوہ فرحت اللہ بابر، مخدوم احمد محمود، فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔