دل اب بھی چاہتا ہےپاکستان ٹیم کی جرسی پہنوں ،شعیب ملک

کراچی (اُمت نیوز ) پی ایس ایل میں کراچی کنگز او رپشاور زلمی کے درمیان میچ میں شعیب ملک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل ابھی چاہتا ہے پاکستان ٹیم کی جرسی پہنوں ۔
پلیئر فٹ ہواور پرفارمنس بھی دے رہا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے، جوکووچ بھی پینتیس سال کی عمر میں گرینڈ سلیم جیتتا رہا ہے، ابھی کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں لیکن بور ہونے لگا تو خود چھوڑ دوں گا۔
41 سالہ شعیب ملک نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ایک ہی بار لوںگا،ٹی ٹونٹی کرٹ میں 15ہزار رنز مکمل کرنے کی خواہش ہے۔ میرا فوکس صرف ٹی 20 کرکٹ پر ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہوں۔
پاکستان کھیلنے کی خواہش ہے لیکن توقعات نہیں رکھ رہے کیوں کہ توقع رکھ کر کچھ نہ ملے تو دل دکھتا ہے۔
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں12 ہزار 380 رنز بنا چکے ہیں، منگل کو کراچی میں انہوں نے 52 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔
زلمی کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کافی زبردست مقابلہ ہوا، پی ایس ایل کے آغاز میں دو اچھے میچ ہوئے جو لیگ کے لیے اچھا ہے۔ میچ کو قریب لاکر فنش نہ کرنے پرافسوس ہے
شعیب ملک نے کہا کہ خرم شہزاد نے آخری اوور میں اچھی بولنگ کی ، اس سے قبل وہاب ریاض نے بھی اچھا اوور کرایا جو ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی