کوہاٹ : کوئلے کی کان میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق

کوہاٹ : درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے آخوروال میں زاھد کول مائن میں پال اکسیڈنٹ کے باعث حادثہ پیش آیا جس سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی اور مائن میں متعدد مزدور دب گئے۔5 مزدور خود نکل آئے جبکہ 2 مزدوروں کو کوہاٹ اور پشاور کی ریسکیو ٹیموں نے زخمی حالت میں نکالا۔

دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کان سے نکال لی گئی۔ مائن آپریشن کے دوران ایک ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہوا جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

جاں بحق والے مزدور کا تعلق شانگلہ سے ہے۔