گوجرانوالا : ڈاکو کیش وین سے کروڑوں لوٹ کرفرار

گوجرانوالا:  پانچ ڈاکوؤں نجی بینک کی کیش وین سے نو کروڑ 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ نجی بینک کی وین کیش لے کر شیخوپورہ سے گوجرانوالہ آرہی تھی۔

تھانہ تتلے عالی کے علاقہ اڑتالی ورکاں چیک پوسٹ کے قریب ڈاکووٴں نے فائرنگ کرکے وین کو روکا تھا۔

ڈاکوؤں نے عملے کو مارا پیٹا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے اور واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور وین عملے سے بھی تفتسش کی جارہی ہے۔