اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی سگریٹس پر ٹیکس دگنا کر دیا۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر 170 ارب روپے کا منی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، 9 ہزار روپے مالیت سے زائد کے فی ایک ہزار سگریٹس کے پیکٹ پر ڈیوٹی بڑھا کر 16 ہزار 500 روپے مقررکی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق سگریٹس پر فکسڈ ڈیوٹی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔