حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،فائل فوٹو
حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،فائل فوٹو

حکومت نے مہنگائی بم گرا دیا،سیلز ٹیکس میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی شرح 18 فیصد ہو گی جس کے بعد مہنگائی کے مارے غریب اور متوسط طبقے عوام گراں فروشی کے ایک اور گرداب میں پھنس کر زندہ درگور ہوجائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبے میں بند تمام اشیاپر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیاہے ، جن میں خوردنی تیل ، بسکٹ، جام ، جیلی ، نوڈلز سمیت متعدد دیگر چیزیں شامل ہیں ۔ان کے علاو ہ بچوں کے کھلونے ، چاکلیٹ ، ٹافیوں ،میک اپ کا سامان، شیمپو ، لوشن ، صابن اور ٹوتھ پیسٹ ،ہیئر کلر، ہیر جیل ، شیونگ کریم اور شونگ بلیڈز پر سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیاہے۔

،کھیلوں کے سامان پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد کر دی گئی ، کھانے پینے کی اشیاءپر بھی سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ۔ کمپیوٹرز ، لیپ ٹاپ اور سمارٹ فونز ، آئی پوڈز،سیکڑوں الیکٹرانکس اشیاءپر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ۔

ٹی وی ایل ای ڈی اور ایل سی ڈی خریدنے والوں کیلیے بھی پریشان کن خبر ہے کیوں کہ اس پر بھی سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیاہے، جوسر بلینڈرز، شیکرز اور دیگر الیکٹرانکس مشینری ،گاڑیوں کے شیمپو ، گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان،پرفیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔