زلمی کے مالک نے ٹیم پر جرمانہ صدقہ قرار دیدیا
میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا تھا۔
February 15, 2023 · اسپورٹس
سلو اوور ریٹ پرٹیم پر10 فیصد میچ فیس کٹوتی کا جرمانہ صدقہ ہے۔فائل فوٹو
کراچی: پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم پر جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں جاوید آفریدی نے کہا کہ سلو اوور ریٹ پرٹیم پر10 فیصد میچ فیس کٹوتی کا جرمانہ صدقہ ہے۔
10% MATCH FEE IS SADQA ❗️
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 15, 2023
یاد رہے کہ میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا تھا۔