کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور چار سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا
پولیس کے مطابق دو ڈاکوؤں نے غازی گوٹھ میں واردات کے دوران ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہونے لگے
موقع پر موجود لوگوں نے ڈاکوؤں کو پیچھا کیا جس پر ملزمان نے پکڑے جانے کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی
فائرنگ کی زد میں آکر گھر میں موجود چار سالہ بچی اور ایک راہ گیرزخمی ہوگیا
موقع پر موجود لوگ ایک ڈاکو کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے اور سے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا
پولیس کے مطابق پکڑے گئے مبینہ ڈکیت کی حالت نازک ہے