ترکیہ:227گھنٹےبعد ملبےسے74سالہ خاتون زندہ مل گئی

222گھنٹے بعد 42سالہ خاتون کو بھی زندہ نکال لیا گیا۔ملک کی تمام مخدوش عمارتوں کو گرانے پر غور

               
February 15, 2023 · اہم خبریں, بام دنیا

انقرہ(امت نیوز)ترکیہ میں زلزلے کے کئی دنوں بعد بھی ملبے سے لوگوں کے زندہ نکلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ترک شہر قہرمان مرعش میں 227  گھنٹے بعد ملبے سے 74 سالہ خاتون اور 222 گھنٹوں بعد 42 سال کی خاتون کو زندہ نکالا گیا۔

ترکیہ میں زلزلے سے 50 ہزار 576 عمارتیں تباہ یا بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

ترک حکام کے مطابق وزارت شہری منصوبہ بندی نے زلزلے سے متاثرہ 10 صوبوں کی 3 لاکھ 87 ہزار عمارتوں کا معائنہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں تمام مخدوش عمارتوں کو فوری گرانے کی ضرورت ہے۔

غازی انتپ شہر میں 12 ہزار، حاطے میں 10 ہزار 911 عمارتوں کو جبکہ قہرمان مرعش میں 10 ہزار 777 متاثرہ عمارتوں کو گرانا ضروری ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام میں اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔