ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو

عمران خان کی گرفتاری کا ارادہ ہے،راناثنااللہ

کراچی(امت نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے چیلنج کیا ہے کہ عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کرائیں، اس کے بلڈ ٹیسٹ میں کوکین نہ نکلے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر آئیں ان کاعلاج کرکے دکھاؤں گا۔

وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئیں اسلام آباد بند کرکے دکھائیں، ان کی ایسی کی تیسی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتا ہوں۔ گرفتاری کیلئے وزیراعظم کا اجازت کا پابند ہوں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ضد میں آکر دونوں اسمبلیوں کو توڑا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہمیں عمران خان کا حل نکالنا چاہیے۔