لاہور(امت نیوز)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ویجیلنس سیل سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کا تفتیشی ریکارڈ غائب ہو گیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر ویجیلنس سیل انور شاہ، عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے رکن تھے، سابق ڈائریکٹر ویجیلنس انور شاہ معطل ہو چکے ہیں۔
عمران خان پر حملے کے ریکارڈ کے علاوہ ویجیلنس سیل سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف جاری تحقیقات کا ریکارڈ بھی غائب ہو گیا