سبی کاسالانہ تبلیغی اجتماع آج سے شروع ہوگا

سبی (اُمت نیوز) سبی کے سالانہ تبلیغی اجتماع کا آج سے آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اجتماع انیس فروری کی صبح دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج صبح سے سبی میں شروع ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اجتماع گاہ میں تاحد نگاہ خیمہ بستیاں لگ گئی ہیں۔
پولیس، لیویز اور ایف سی کے اہلکارتبلیغی مرکز کی حفاظت کیلئے تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ ضلع بولان اور سبی میں ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
16 سے 20 فروری تک باؤزر، ٹریلر، 10 پہیوں اور ٹرکوں کو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان چلنے کی اجازت ہوگی
جبکہ 19 فروری کو ایک دن کیلئے کولپور سے مچھ، ڈھاڈر، سبی اور سبی ٹول پلازہ سے آگے سبی کی طرف آنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔