سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار  دہشتگرد کہاں سے تربیت حاصل کرتا رہا؟

حیدر آباد  (اُمت نیوز)  حیدر آباد میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشتگردنے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  افغانستان اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ٹریننگ حاصل کرتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منیرا بڑو کا کہنا ہے کہ ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے بھارت میں2016 میں گیا اور وہاں پر 52 روز تک قیام کیا ہے۔ تربیت را کے کیمپ میںحاصل کی،

کرنل اجے سے بھی ملاقات ہوئی، بھارت میں پاکستان کا امن تباہ کرنے، سی پیک کو نقصان پہنچانے کیلئے چینی شہریوں پر حملے اور مذہبی افراد کو نشانہ بنانے کی باقاعدہ تربیت دی گئی۔

گرفتار دہشتگرد نے مزید بتایا کہ 2012 میں ایس آر اے کا رکن بننے کے بعد افغانستان گیا، جہاں ہتھیار چلنے اور IED بنانے کی تربیت حاصل کی۔

منیر ابڑو نے کہا کہ میں رینجرز کی گاڑیوں کو ٹارگٹ کرنے، چینی شہریوں پر حملے، ریلوے ٹریک پر دھماکے جیسی وارداتوں میں ملوث رہا ہوں، میں نے IEDs دھماکے کیے۔