آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود مشکلات رہیں گی، حفیظ پاشا

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وزیر خزانہ اور ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجو مشکلات رہیں گی،
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 3 ،4 اقدامات ایک وقت میں کئے گئے ہیں۔افراط زر نمایاں طور پر بڑھ جائے گا۔
حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت جو ٹیکس نہیں دیتے  ان سیکٹرز پر ٹیکس لگانا چاہیے تھا، مہنگائی تیزی سے ہوگی اور اس کی شرح کم از کم 35 فیصد ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی اکتوبر سے کچھ نہ کرنے کی پالیسی نامناسب تھی، اکتوبر سے ہی وقت پر فیصلے کرتے تو آئی ایم ایف کا پروگرام بھی رہتا۔
حفیظ پاشا نے مزید کہا کہ ستمبر سے آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باوجود اعتماد میں اضافہ نہیں ہوا، اعتماد میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گراوٹ ہے۔