عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس   زمان پارک پہنچ گئی

 

لاہور ( اُمت نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور پولیس کے ہمراہ اسلام آباد پولیس بھی موجود ہے۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں موجودپولیس دستوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مال روڈ، جیل روڈ، گڑھی شاہو میںناکے لگا دیئے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے زمان پارک کے اطراف میں گشت بھی کیا جا رہا ہے۔

 


پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران نے نفری کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت دی ہے جبکہ پولیس لائنز میں موجود اینٹی رائٹ کے دستوں کو بھی الرٹ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے کارروائی کی صورت میں نفری اور زمان پارک میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔