ٹکڑوں میں الیکشن کے متحمل نہیں ہو سکتے، گورنر خیبرپختونخوا

ایبٹ آباد (اُمت نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں جب ملک میں امن و امان کی صورت حال اچھی نہیں، الیکشن کا انعقاد کیسے ممکن ہوگا۔
گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں حکم کر سکتا ہےوہ آئینی ادارہ ہے ، میں نے الیکشن کمیشن کو کہا جو مدد گار ادارے ہیں ان سے مشاورت کے بعد آپ الیکشن کا انعقاد کریں۔
پولنگ سٹیشن اور ووٹر کا تحفظ یقینی بنایا جائے ہم مشورہ دے سکتے ہیں ماننا نہ ماننا ان کی مرضی ہے۔
انہوں نے کہا کیا ہمارا ملک اس حالت میں انتخابات کا متحمل ہو سکتا ہے جب ہم پائی پائی کے قرض کے طلبگار ہیں اور 3 ارب تک انتخابات پر اخراجات ہونے ہیں
عوامی حکومت ملک کی ضرورت ہے مگر ٹکڑوں میں الیکشن کے متحمل نہیں ہو سکتے، صوبائی اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تھے، ملک اس حالت میں کیوں پہنچا۔