حیدر آباد،بغیر اجازت شہر میں گھومنے پر 2 چینی باشندے گرفتار

حیدر آباد ( اُمت نیوز)بغیر اجازت شہر میں گھومنے پر 2 چینی باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے،
تفصیلات کے مطابق دو چینی باشندوں کو کوٹری سائٹ پولیس نے بغیر سکیورٹی کےشہر میں گھومنےپر تحویل میں لیکر کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایچ او سائٹ  کا کہنا ہے کہ کوٹری المدینہ چوک پردونوں چینی نوجوان بغیر سکیورٹی کےگھوم رہے تھے، یہ بطور انجینئر کوٹری کے صنعتی زون میںکام کرتے ہیں،
چینی باشندوں کو تحویل میں لینے کے بعد ڈی ایس پی کوٹری کے آفس منتقل کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی کوٹری نے کہا ہے کہ دونوں چینی شہریوں سے معلومات لی جا رہی ہیں، یہ بغیر اجازت شہر میں گھوم رہے تھے جو سکیورٹی رسک ہے،
معلومات مکمل ہونے کے بعد دونوں کو کمپنی بھیج دیا جائے گا۔