ترکیہ( اُمت نیوز) افغان طالبان کی امدادی تنظیم نے ترکیہ متاثرین کیلئے پچاس ہزار ڈالر عطیہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان کے نمائندے نے پلاسٹک کے تھیلے میں یہ رقم کابل میں ترک سفیر کے حوالے کی ہے۔
اے آر سی ایس کے صدر مولوی مطیع الحق خالص کو کابل میں ترک سفیرجہاد ایرگینے کو پلاسٹک کا تھیلا تھماتے ہوئے تصویر کھینچی گئی ہے۔
مولوی خالص قطر میں امریکا سے مذاکرات کے دوران میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے رکن تھے۔انھیں 2021 میں اے آر سی ایس کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان میں انرجی ڈرنک برانڈ کی تصویروالے پلاسٹک بیگ میں 50,000 ڈالر (4.5 ملین افغانی) تھے۔
طالبان انتظامیہ نے ترکی کےلیےایک لاکھ 10 ہزار ڈالراور شام کے لیے 55 ہزارڈالر کے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔