واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان امریکا کا قابل قدر شراکت دار ہے، پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کوکسی پرفوقیت نہیں دیتے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارنہ نے کہا کہ عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرہ نہیں کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں، جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکا مفادات کے لئے اہم ہے۔