اسلام آباد: پولیس ناکے پرفائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک

اسلام آباد: سیکٹر ڈی بارہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 حملہ آور مارے گئے۔پولیس کے مطابق رات گئے سیکٹر ڈی12میں میں مسلح افراد نے پولیس ناکے پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سےدونوں حملہ آور زخمی ہوگئے۔

زخمی حملہ آوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر لگائے جانے والے خصوصی ناکے پر2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی تاہم اہلکار محفوظ رہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کی جارہی ہے۔