شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیرخان جدون اور ایس ایچ او آبپارہ عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید کے وکیل سلمان اکرم راجہ روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے ایک الزام کی بنا پر ضمانت خارج کی۔

عدالت نے سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ الزام کیا لگایا گیا یے۔  سلمان اکرم راجہ نے ایف آئی آر پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے کی وجوہات لکھی گئی ہیں، وجوہات میں کہا گیا اگر ضمانت ہوئی تو دوبارہ ایسا بیان دے سکتے ہیں۔

عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اگر تو یہ جرم نہیں دہراتے اور انڈر ٹیکنگ دیتے ہیں توعدالت دیکھ لے۔