حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست، عمران کو عدالت لانے کیلئے 2 گھنٹے کی مہلت

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کوشش ہے 2 گھنٹوں میں عمران خان یہاں آجائیں۔

عدالت نے کہا کہ آپ وقت لینا چاہتے ہیں، جس پر اظہر صدیق ایڈووکیٹ جے جواب دیا کہ جی ہم تھوڑا وقت لینا چاہتے ہیں۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی ہائیکورٹ پہنچا دی گئی۔

تحریک انصاف کے وکلاء بھی عدالت کے باہر پہنچنا شروع ہوگئے۔ عدالت نے گزشتہ روز عمران خان کو پیش نہ ہونے پر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کیا تھا۔ عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو آج تک کی مہلت فراہم کی تھی۔