کنڑ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ افغان انٹیلی جنس کے ذرائع کے مطابق کنڑ میں ٹی ٹی پی محسود گروپ اور جماعت الاحرار کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، دونوں جانب سے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محسود گروپ نے جماعت الاحرار کے زیرحراست دہشت گرد کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں دوسرے درجے کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔